دُر نایاب: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل محمدطاہروٹو نے فیضان مدینہ جوہرٹاؤن میں ممبرمرکزی شوریٰ دعوت اسلامی یعفوررضاعطاری سےملاقات کی۔ اس ملاقات میں اگست میں شروع ہونے والی شجرکاری کے بارے میں پلاننگ کی گئی۔
دعوت اسلامی نےکلین اینڈگرین لاہورکیلئے1ملین پودوں کی شجرکاری کرنے میں پی ایچ اے کے ساتھ عملی اشتراک کرنے پراتفاق کیا ہے۔
دعوت اسلامی کافلاحی ادارہ شجرکاری مہم کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو 10لاکھ پلانٹس فراہم کریگا۔
ڈی جی پی ایچ اے نے اچھی شجرکاری کیلئے6فٹ سےبڑےپلانٹس فراہم کرنیکی استدعا کی۔
ملاقات میں یکم اگست کو جلو پارک اور کینال پر اڑھائی لاکھ پودےلگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
7اگست کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ فروٹ گارڈن میں شجرکاری کی جائےگی۔
9اگست کو بانسری گلی میں2ہزار زتیون کےدرختوں کی شجرکاری کی جائے گی۔
16اگست کوکاہنہ فیروزپورروڈمیں شجرکاری کی تقریبات منعقدکی جائینگی۔
24اگست کوجیلانی پارک میں شجرکاری کی تقریبات منعقدہوں گی۔