ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی

چیئرمین پی ٹی آئی نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔

خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توشہ خانے کی تحقیقات سے متعلق میں آج نیب آفس میں پیش نہیں ہو سکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا خط میں کہنا ہے کہ میری جان کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث انکوائری رپورٹ لینے آج نیب کے دفتر نہیں آ سکتا۔ 

خط میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے لاہور سے اسلام آباد آمد و رفت کو آج کل محدود کر رکھا ہے، 19 جولائی کو مختلف عدالتوں میں پیش ہونے اسلام آباد آؤں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خط کے ذریعے نیب سے استدعا کی ہے کہ توشہ خانے کی تحقیقات سے متعلق شاملِ تفتیش ہونے کی تاریخ 19 جولائی مقرر کر دیں۔خط میں انہوں نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے مطابق انکوائری رپورٹ ملزم کی جانب سے وصول کرنا ضروری نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا خط میں مزید کہنا ہے کہ میرے وکیل گوہر علی خان کو انکوائری رپورٹ لینے کی اجازت دی جائے۔خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی رپورٹ بھی میرے وکیل نے نیب سے لی تھی جو میں چھوڑ آیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر