کیا عام انتخابات میں چار سے چھ ماہ تاخیر ہو سکتی ہے؟

17 Jul, 2023 | 12:42 PM

This browser does not support the video element.

راؤدلشادحسین :  عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے یا چار سے چھ ماہ تاخیر سے ہوں گےکونسل آف کامن انٹرسٹ کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوگا ۔

مردم شماری کے نتائج کو تسلیم کرنے اور عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم فیصلے کونسل آف کامن انٹرسٹ میں ہونگے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات جانتے ہیں 

کونسل آف کامن انٹریسٹس کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم کرتے ہیں اورر اسے آئین کے آرٹیکل 154 کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

نئی ڈیجیٹل مردم شماری کو بعضسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تسلیم نہیں کیا جا رہا اور ان نتائج کو اب تک شائع نہیں کیا جا سکا۔

اگر ڈیجیٹل مردم شماری کو شائع کر دیا گیا تو نئی حلقہ بندیاں کرنے میں وقت لگ سکتا ہے اور انتخابات میں چار سے چھ ماہ تاخیر ہو سکتی ہے۔

بصورت دیگر یہ بتایا جا رہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری کے مطابق موجودہ حلقہ بندیوں پر ہی الیکشن کروانے پر تمام سٹیک ہولڈرز متفق ہیں۔ 

ایک اہم وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ فی الحال معاملات ٹھیک چل رہے ہیں، الیکشن میں تاخیر نظر نہیں آ رہی، تمام اسٹیک ہولڈر آئینی مدت کے دوران انتخابات کروانے پر متفق ہیں۔

لیکن بعض زرائع اس کے باوجود یہ بتا رہے ہیں کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا معاملہ کونسل آف کامن انٹریسٹس میں جانے کی صورت میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں