پرویز الہی تین ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظر بند

17 Jul, 2023 | 10:15 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر لاہور نے چودھری پرویز الہی کو تین ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایک ماہ کی نظربندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نظربندی کے دوران چودھری پرویزالہی کیمپ جیل میں ہی رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرویزالہی پی ٹی ائی کےسرکردہ رہنما ہیں ان سے امن و امان کو نقصان ہوسکتا ہے۔پرویز الہی کی وجہ سے لا اینڈ ارڈر کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی اور پولیس پہلے ہی اپنی سفارشات ضلعی گورنمنٹ کو دے چکی ہے۔

مزیدخبریں