(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حوالات میں بند ہونے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق لیکشن کمیشن کے حکم کے بعد پولیس نے شہباز گل کو آج مظفر گڑھ سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے شہباز گل کو تھانہ صدر علی پور منتقل کیا جہاں انہیں حوالات میں بند کیا گیا ہے۔ شہباز گل کی حوالات میں بند کیے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا، مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جا سکتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے پاس ایف سی کے کوئی گارڈز نہیں ہیں، انہیں اوپرسے کہا گیا کہ مجھے الجھائے رکھا جائے، جو وکلا مشورہ دیں گے وہ لائحہ عمل اختیارکروں گا۔