(ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شہزاد ورک کے ڈیرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔
پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شہزاد ورک کے ڈیرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک کارکن زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والے کارکن کی شناخت فیضان جبکہ زخمی ہونے والے کارکن کی شناخت مقبول جٹ کے نام سے ہوئی۔