(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شہبازگل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ شہباز گل کی گرفتاری خوف وہراس پھیلانے اور الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ فسطائی حربےمؤثرثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔ عمران خان کا کہنا ہےکہ امپورٹڈ حکومت کےسرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیے جو وہ قوم کوپہنچا رہےہیں۔
محض عوام کوخوفزدہ کرنےاورانتخاب میں دھاندلی کےپیشِ نظرشہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔یہ فسطائی حربےمؤثرثابت ہوں گےنہ ہی ہمارےلوگ اپنا حقِ رائےدہی استعمال کرنےسےبازآئیں گے۔امپورٹڈ حکومت کےسرپرستوں کو اس نقصان کااحساس ہوناچاہئیے جو وہ ہماری قوم کوپہنچارہےہیں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو گرفتار کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا، مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جا سکتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے پاس ایف سی کے کوئی گارڈز نہیں ہیں، انہیں اوپرسے کہا گیا کہ مجھے الجھائے رکھا جائے، جو وکلا مشورہ دیں گے وہ لائحہ عمل اختیارکروں گا۔