(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے 20 امیدواروں کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، بزرگ، خواتین اور مرد حضرات کا اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایک دلہا بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا دنگل سجا چکا ہے، عوام اپنے اپنے پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے پولنگ سٹیشن پہنچ رہے ہیں ایسے میں ایک دلہا بھی بارات لے جانے سے قبل پولنگ سٹیشن پہنچا،جھنگ کے حلقہ پی پی 127 کا دنگل جاری ہے، عمران خان کی محبت میں گرفتار دلہا سج دھج کے سسرال جانے سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دینے مائی ہیر پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔
دلہن نہیں ۔۔۔پہلے ووٹ۔۔۔۔۔بارات پولنگ سٹیشن پہنچ گئی۔
— City41 (@City41fsd) July 17, 2022
ضمنی انتخابات کی براہ راست کوریج کے لیے لنک کر کلک کریں۔۔https://t.co/3qPaAtvmk5 pic.twitter.com/2KRIdkkNYB