ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو گرفتار کر لیا گیا

Shahbaz Gill arrested
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے 20 امیدواروں کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے اور  صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق صوبے کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں جبکہ ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے اور اس سلسلے میں تین ہزار 131 پولنگ سٹیشنز  قائم کیے گئے ہیں۔صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

 شہباز گل نے کہا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا،  مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جا سکتے۔پی ٹی آئی رہنما نے  کہا کہ میرے پاس ایف سی کے کوئی گارڈز نہیں ہیں، انہیں اوپرسے کہا گیا کہ مجھے الجھائے رکھا جائے، جو وکلا مشورہ دیں گے وہ لائحہ عمل اختیارکروں گا۔

دوسری جانب عطااللہ تارڑنےایک بیان میں کہا ہے کہ آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے، کسی نے غنڈہ گردی یا بدمعاشی کرنے کی حماقت کی تو سخت ہاتھوں سے نمٹیں گے،شرانگیزی، فساد اور اور غنڈہ گردی نہیں ہونے دیں گے،انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں الیکشن کمیشن کا بھرپور ساتھ دیں گے.

 "عمران اینڈ کمپنی" عوام کے فیصلےکوزور زبردستی سے بدلنے کےلئے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے،انہوں نےمزیدکہاکہ قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی سیاسی اور عوامی خدمات کا پنجاب ہی نہیں پورا پاکستان اعتراف کرتا ہے،عوام پرامن انداز میں اپنے ووٹ کا آئینی حق بلا خوف وخطر استعمال کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer