(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے انسٹا گرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا۔
کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ احد اور سجل نے راہیں جُدا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس خبر کی تصدیق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خاتون صحافی آمنہ حیدر نے بھی کی تھی۔
بعدازاں سجل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد، اُن کی علیحدگی کی خبروں نے شدت اختیار کرلی تھی، اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹ بھی وائرل ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا احد اور سجل کی طلاق سے متعلق بتانا تھا کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق احد رضا میر کی جانب سے اختیار کیے گئے لاپرواہی کے رویے اور متعدد معاشقوں کے سبب ہوئی ہے۔
صحافی یاسر شامی نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ احد اپنی اہلیہ سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے اور اسی وجہ سے دونوں کے درمیان طلاق ہوئی کیونکہ سجل نے یہ بات ماننے سے انکار کردیا تھا۔