یوکرین کا کارگو طیارہ گرکر تباہ

17 Jul, 2022 | 01:33 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کا ایک انٹونوف کارگو طیارہ شمالی یونان میں کاوالا اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

یونانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ پرواز سربیا سے اردن کی طرف جارہی تھی، لیکن اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے کہ  طیارے میں کتنے افراد سوار تھےلیکن دوسری جانب یونانی میڈیا نے بتایا کہ طیارے میں آٹھ افراد سوار تھے اور اس میں 12 ٹن “خطرناک مواد” زیادہ تر دھماکہ خیز مواد تھا۔

یونان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ پایلٹ نے انجنون میں خرابی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کے لیے کاوالا اڈے کا انتخاب کیا گیا جو قریب تھا لیکن طیارہ ہوائی اڈے کے مغرب میں تقریباً 40 کلومیٹر (25 میل) دور گر کر تباہ ہو گیا۔

یونان کی سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد دو گھنٹے تک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، آگ کے گولے اور دھویں کے بادل بھی دیکھے گئے۔

 

مزیدخبریں