ویب ڈیسک:مسجدالحرام اور مسجدنبوی ﷺ میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کر دی گئی۔
سعودی حکام کے مطابق نمازوں کی ادائیگی کے لیے کورونا میں مبتلا نہ ہونے کی بنیادی شرط برقرار ہے۔اس کے علاوہ جو فراد وائرس میں مبتلا نہیں ہوئے وہ اور بغیر ویکسین لگائے افراد مسجد الحرام جا سکتے ہیں۔
حرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کے لیے ایپلی کیشنز اعتمرنا یا توکلنا پر پیشگی بکنگ کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اس سے قبل نمازوں کی ادائیگی کے لیے بکنگ لازمی کرانا ہوتی تھی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار افراد یا ان سے ملاقات کرنے والا شخص مسجد الحرام میں جانے سے پرہیز کرے۔