عمران خان نے بڑا اعتراف کرلیا

17 Jul, 2022 | 09:27 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے پونے 4 سالہ دور میں اسٹیبلشمنٹ سے مسلسل بیساکھیاں مانگنے کا اعتراف کر  لیا۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اتحادی  بار بار بلیک میل کرتے تو ایجنسیوں سے بار  بار کہتا تھا کہ ان لوگوں کو اسمبلی میں لے کر آؤ تاکہ یہ ہمارے حق میں ووٹ ڈال سکیں، آئندہ اگر ایسی کمزور حکومت ملی تو حکومت نہیں لوں گا۔ 

دوسری جانب عمران خان پنجاب میں مسلم لیگ ق اور چوہدری   پرویز الٰہی کے ساتھ اتحادی حکومت  بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور   پرویز الٰہی کو  ہی وزیراعلیٰ بھی نامزد کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام اور فوج میں فاصلے بڑھتے رہے تو سب کا نقصان ہوگا، میں کبھی فوج کو کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتا، طاقتور فوج اس ملک کی ضرورت ہے، ہم کمزور فوج کے متحمل نہیں ہو سکتے، فوج ہمارا اثاثہ ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنرل اور لیڈر  کے لیے یو ٹرن بہت ضروری ہوتا ہے، غلطیاں ہو سکتی ہیں، آپ کو پتا ہے کہ غلطی ہو گئی ہے تو واپس ہو جائیں۔

مزیدخبریں