شوہر کو خوش کرنے کیلئے بیوی کا شرمناک کام؛ ملزمہ گرفتار

17 Jul, 2021 | 11:51 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)بچوں کے لئے ماں باپ کا سایہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اگر ماں باب ہی ظالم بن جائیں تو معصوم بچے کیا کریں،مصر میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو خوش کرنے کے لئے  اپنی دو ہفتے کی بیٹی کو قتل کر ڈالا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق سفاک خاتون کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں تھیں،خاتون نے اپنے شوہر کی خوشی کے لئے اپنی ہی بچی کے ساتھ  غیرانسانی سلوک کر ڈالا کہ جس نے ایام جاہلیت کی یاد تازہ کر دی،ملزمہ نے بچی کو اپنے گھر کی چھت پر موجود پانی کی ٹینکی میں پھینک کر مارڈالا،یہ واردات مصر کے البحیرہ گورنریٹ میں واقع ابو المطامیر ٹاؤن میں ہوئی۔

پولیس کو اطلاع ملنے تک ورثامقتول بچی کو پانی کی ٹینکی سے نکال کر دفن کر چکے تھے،بچی کی تدفین کے 3 دن بعد اس کی قبرکشائی کرنے اور پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا گیا جس میں بچی کے پانی میں ڈوب کر مرنے کی تصدیق ہو گئی،پولیس کے مطابق سارہ نامی ملزمہ کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور یہ بچی اس کے ہاں پیدا ہونے والی پہلی اولاد تھی، ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔  

مزیدخبریں