(ویب ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ صرحا اصغر کی زندگی میں نئی پریشانی داخل ہوگئی،اداکارہ اس بات خود وضاحت کرتے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ شادی کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ متعدد تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ صرحا اصغر شادی کے بعد مشکلات کا شکار ہوگئیں، اداکارہ نے اپنی پریشانی کا تذکرہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا،اداکارہ نے اپنے شوہر کی ایک ایسی عادت بتائی جس کو وہ پسند نہیں کرتی ہیں اور اس بارے مزید وضاحت اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے کی۔
اداکارہ نے ویڈیو اور تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں کافی خوشگوار نظر آرہے ہیں،تصاویر میں شوہر کی طرف اشارہ کرتے انہیں بڑی پریشانی قرار دیا، صرحا اصغر نے کہا کہ ‘عمر مرتضیٰ کے ساتھ تصویر لینا بھی ایک ٹاسک ہے’۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ دلچسپ و مزاحیہ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر گزشتہ برس دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔