(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا،تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
تفصیل کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے عربی،ایم اے ڈپلومیسی اینڈ سٹرٹیجک سٹڈیز، ایم اے ایجوکیشن جنرل ، ایم اے اکنامکس ، ایم اے انٹر نیشنل ریلیشنزء،ایم اے اسلامک سٹڈیز،ایم اے کشمیریات ، ایم اے ماس کمیونیکیشن ، ایم اے فارسی ایم اے فلاسفی ، ایم اے پنجابی،ایم اے پولیٹیکل سائنس، ایم اے اردو،ایم ایس سی باٹنی ،ایم ایس سی جیوگرافی ،ایم ایس سی ریاضی ،ایم ایس سی فزکس ،ایم ایس سی سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن اورایم ایس سی ٹی ایچ ایم پارٹ ون سالانہ2020ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے،تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے عید الاضحی ٰکی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے،عید الاضحی ٰکی تعطیلات کے سلسلے میں 20تا23جولائی2021ء(منگل تاجمعہ)بند رہے گی،23جولائی2021ء کی اضافی چھٹی کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی31جولائی2021ء بروز ہفتہ کھلی رہے گی۔