لاہو رپولیس کی ٹیم کو ملتان میں کارروائی کرنا مہنگا پڑگیا

17 Jul, 2021 | 10:16 PM

ویب ڈیسک : اشتہاری پکڑنے کیلئے جانے والی لاہو رپولیس کی ٹیم کو ملتان پولیس نےتھانے میں بندکردیا،لاہور پولیس کے اہلکار بے یارو مددگار گزشتہ دس گھنٹوں سے ملتان پولیس کی تحویل میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی عارف اپنے تین جوانوں اور مدعی کے ساتھ تھانہ گلدشت ٹاؤن کی حدود میں گیا، اشتہاری ملزم نے مزاحمت کی جس پر گلدشت ٹاؤن کا ایس ایچ او موقع پر آگیا اور ملتان پولیس کے ایس ایچ او نے لاہور پولیس کے اہلکاروں کو تھانے بلا کر بند کر دیا۔گزشتہ دس گھنٹوں سے تھانے میں بند ہیں۔مدعی کاکہناہے کہ لاہور کی ٹیم نے اشتہاری کےلئے چھاپے سے قبل متعلقہ پولیس کو اطلاع دی تھی۔

مزیدخبریں