اداکارہ فضا علی کی بیٹی کیساتھ ڈانس کرتےویڈیو وائرل

17 Jul, 2021 | 08:47 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری نامور اداکارہ اور میزبان فضا علی کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے اس ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی بھی ساتھ رقص کررہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ومیزبان فضا علی نے ڈرامہ انڈسٹری میں بہترین اداکاری کی بدولت اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور اداکاری کے ساتھ ساتھ ٹی وی شوز میں بطور میزبان اور  موسیقی کی دنیا میں بھی ان کو دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ فضا علی کی ایک  نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کو بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کو پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے گانے پر ڈانس کرنے پر اداکارہ فضا علی اور ان کی بیٹی کی تعریف کی جبکہ کمنٹس سیشن میں نیک تمناؤں کے ساتھ دلچسپ تبصروں کاسلسلہ بھی جارہ ہے، تین گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 41 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فضا علی نے 1999 میں ماڈلنگ سے کیریئر کی شروعات کی تھی، 2003 میں اداکاری کا آغاز ڈرامہ سیریل مہندی سے کیا،اداکارہ نے 2012 میں نجی ٹی وی کے شو سے میزبانی کا آغاز کیا تھا۔

 معروف اداکارہ و ماڈل فضا علی نے ایاز ملک نامی بزنس مین سے دوسری شادی کی،جس کا باقاعدہ اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کیا تھا،فضا علی نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر انسٹا گرام پر اپنے پیغام کہا تھا کہ میری شادی ایاز ملک کے ساتھ ہو گئی ہے اور اللہ کی رحمت سے یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے میں جلد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہو تاہم  جو پراجیکٹس سائن کیے ہوئے ہیں انہیں مکمل کروں گی۔

مزیدخبریں