عمران یونس : اب زرعی فضلہ سے کاغذ اور گتا بھی بنے گا، پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنس نے ریسرچ پروجیکٹ مکمل کرلیا.
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنس کی زرعی فضلے سے کاغذ اور گتا بنانے کی ریسرچ کو منظور کرتے ہوئے، منصوبے کے لیے مالی سپورٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے، پی ایچ ای سی منصوبے کیلئے 8 ملین دے گا۔
کالج پرنسپل ڈاکٹر ساجد رشید کے مطابق منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، ہر گاؤں میں اس طرح کے چھوٹے چھوٹے یونٹ لگ سکتے ہیں، ڈاکٹر ساجد رشید کے مطابق منصوبے سے ماحول کو بہتر کرنے میں بھی مد ملے گی۔