وزیراعلیٰ پنجاب لاہور کےمسائل حل کرنےکیلئے ان ایکشن

17 Jul, 2021 | 08:08 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42:  وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پر لاہو رشہر کے مسائل کے حل ا و رشہریوں کو بہترین سہولیات کی  فراہمی  کیلئےچیف منسٹر سپیشل پروگرام شروع کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے.
 تفصیلات کے مطابق لاہو رشہر کے مسائل کے حل ا و رشہریوں کو بہترین سہولیات کی  فراہمی  کیلئےچیف منسٹر سپیشل پروگرام شروع کرنےکافیصلہ ، پروگرام کوجلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے ،وزیراعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ  شہر یوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے جامع پلان مرتب کر کے فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے، لاہور پاکستان کا دل اورمعاشی سرگرمیوں کااہم مرکز ہے۔  لاہور کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کااس ضمن میں آن بورڈ لیا جائے۔ منتخب نمائندوں اورعہدیداران کو اونر شپ دیں گے۔وزیر اعلیٰ نےہدایت دی کہ  سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے، سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور تجاوزات کے رحجان کے خاتمے کے لئے مؤثر منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی شہر میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت، انہوں نے کہا کہ  شہر میں گداگروں کے خلاف مؤثر مہم چلائی جائے، گدا گروں کو Beggar homeمیں رکھا جائے۔  وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  نے پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے مربوط پلاننگ اور اوور چارجنگ کے سدباب کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،شہرکی خوبصورتی کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے، انتظامیہ پی ایچ اے کے ساتھ ملکر لاہور کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دے، لاہور میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس بنانے کے منصوبے پر کام تیز کیا جائے، شہر میں آوارہ کتوں سے شہریوں کو بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، پارکوں، گرین بیلٹس اور ہارٹیکلچر کی بحالی کے لئے خصوصی پلان تیار کیا جائے-
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ لاہورشہرمیں بسنے والوں کے مسائل کے حل کیلئے جو کچھ انسانی بس میں ہوا کرگزریں گے، شاہکام چوک، گلاب دیوی ہسپتال انڈرپاس اور شیرانوالاگیٹ اوورہیڈ کے منصوبوں کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو آمدورفت کی بے پناہ سہولتیں میسر آئیں گی۔ لاہورشہر کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنائے گئے ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا
وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس  میں  کمشنر لاہو رنے لاہور کے مسائل کے حل او رشہریوں کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی،اجلاس میں  صوبائی وزراء میاں محمود ا لرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، یاسرہمایوں، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، کمشنر لاہور ڈویژن او رمتعلقہ حکام کی  شرکت۔
 

مزیدخبریں