ویب ڈیسک : اداکار علی خان نےانٹرویو میں مختلف سیلیبرٹیزکی تصاویر دکھاکر ان کے حوالےسے پوچھا جارہا تھا، اس سیشن میں علی نے ماورہ کو ‘بالی ووڈ میں کام کی بھوکی ‘ قرار دیا۔اداکار علی خان نے دعوی کیا ہے کہ ماورہ حسین کو بالی ووڈ میں ان کی وجہ سے کام ملا۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ خان کے پروگرام میں شریک اداکار علی خان کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرخاصا وائرل ہے جس میں انہیں مختلف سیلیبرٹیزکی تصاویر دکھاکر ان کے حوالےسے پوچھا جارہا ہے۔ماورہ کی تصویر دیکھ کراداکار علی خان کا کہنا تھا کہ ‘ چلبی ، حسین اور ہنگری (بھوکی)’ ، جس پر نادیہ نے ازراہ مذاق کہا کہ کیوں کھانا 4 بار، 8 بار کھاتی ہیں ؟ جس پراداکار علی خان نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ جسامت سےلگتا نہیں لیکن کھاتی ہی ہوں گی،بالی ووڈ میں کام کرنے کی بھوکی ہیں۔
علی خان نے ماورہ حسین کوبالی ووڈ میں کام دلوانےسے متعلق بتایاکہ ایک پروجیکٹ ختم کیاہی تھا کہ2 روزبعدپروڈیوسرکا فون آیا کہ نئی فلم کیلئے نوجوان لڑکی کی ضرورت ہے، آپ جانتے ہیں تو میں نے ماورہ حسین کا نام لیا اور وہ اس وقت بالی ووڈ میں ایک اچھی خاصی بڑی فلم میں کام کررہی ہیں۔
اس پرنادیہ نے کہا کہ زبردست، اس کا مطلب ماورہ کا نام آپ نےتجویزکیا، توعلی خان کا جواب تھا ‘ کام تو اللّٰہ دیتا ہے جی ‘۔
ماورہ حسین نے 2016 میں بھارتی فلم ‘صنم تیری قسم ‘میں کام کیا تھا جس میں ان کے مقابل ہرش وردھن رانے تھے۔ علی خان برطانوی نژاد پاکستانی اداکار ہیں جو پاکستان کے علاوہ بالی اور ہالی ووڈ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ پاکستان میں ان کا حالیہ پراجیکٹ ویب سیریز ‘ عورت گردی ‘ہے جس میں ان کے مقابل جویریہ سعود ہیں۔