لاڈی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

17 Jul, 2021 | 07:09 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاڈی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی کوٹ مبارک ڈی جی خان کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں ہلاک،وزیر اعظم عمران خان نے لاڈی گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی ٹیمیں انفارمیشن کی بنیاد پر ڈی جی خان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی تھیں، اس دوران لاڈی گینگ کے سرغنہ خدا بخش کا سی ٹی ڈی کے اہلکاروں سے سامنا ہونے پر ملزم نے اہلکاروں پر فائر کھول دیا ،جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہو گیا ۔

خدا بخش عرف خدی ڈیرہ غازی خان اور مضافاتی علاقوں میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا ،اس پر قتل ، اقدام قتل ، اغوا اور تاوان کے متعدد مقدمات درج تھے،خدا بخش خدی نے ایک دیہاتی رمضان کے ہاتھ پاوں کاٹ کر اسے قتل کیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کی تھی،وزیر اعظم عمران خان، اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دے رکھا تھا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ لاڈی گینگ کے سربراہ خدا بخش سمیت 10 کارندے مارے جاچکے ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انعام غنی نے کہا کہ لاڈی گینگ کے سربراہ کے مارے جانے تک یہ کمرزور نہیں ہوسکتا تھا،انہوں نے کہا کہ ہم نے اس گینگ کے سہولت کاروں کو پکڑنا شروع کیا، کارروائی کے دوران لاڈی گینگ کا سربراہ خدا بخش اور اس کے ساتھی مارے گئے۔

مزیدخبریں