حکومت کا ایئرایمبولینس سروسز  کیلئے کرایہ پرہیلی کاپٹر  لینے کافیصلہ

17 Jul, 2021 | 07:04 PM

Read more!

سٹی 42: پنجاب حکومت کا ایئرایمبولینس سروسز  کیلئے کرائےپر4ہیلی کاپٹر  لینے کا فیصلہ۔پنجاب حکومت نے کرائےپرایئر ایمبولینس سروسز کےآغاز کیلئے بڈطلب کرلی گئیں ۔

 تفصیلات کےمطابق  پنجاب حکومت ہنگامی صورتحال میں دور داراز علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے 4 ہیلی کاپٹر لینے کا فیصلہ،خواہش مند کمپنیز سے کرائےپرہیلی کاپٹر کی فراہمی کیلئےاپنی بڈ حکومت کو دیں گی۔ایئرایمبولینس ،فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر سروس کے 4 ہیلی کاپٹر کرائے پر لیے جائیں گے ۔رینٹ پر ہیلی کاپٹرز کی سروسز کے لیے ریسکیو 1122 کی جانب سے باقاعدہ ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نےرواں مالی سال50 کروڑروپےکافنڈبجٹ میں مختص کیا ہے  لیکن فنڈ مختص کرنے کے باوجود حکومت ایمر جنسی سروسز کیلئے کرائےپرہیلی کاپٹر استعمال کرے گی ۔

مزیدخبریں