سٹی 42: اچھی خبر یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےاپنےصارفین کی سہولت کیلئے حال ہی میں ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت گوگل صارفین اب موبائل سے آخری 15 منٹ میں سرچ ہسٹری فوری طور پر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیا کبھی گوگل پر کوئی بھی ایسی چیز سرچ کیے جانے کے بعد آپ کے ذہن میں ایسا خیال آیا ہے کہ کاش کوئی ایسا بٹن ہوتا جس کے ذریعے باآسانی اور فوری طورپر سرچ ہسٹری سے ان چیزوں کو حذف کردیا جاتا۔ دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ آپشن اس سے قبل محدود سطح پر متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس آپشن کو تمام صارفین کیلئے متعارف کروادیا گیاہے۔
گوگل کا نیا فیچر فی الحال آئی او ایس ایپ پر متعارف کروایا گیا تاہم اس سال کے آخر تک اس فیچر کو اینڈرائیڈ موبائلز تک بڑھایا جائے گا۔ سرچ ہسٹری کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ صارف کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے کیلئے بہترین ہے ۔ گوگل اب صارفین کو اپنی سرچ ہسٹری پرائیویٹ کرنے کے لیے پاسورڈ آپشن بھی آفرز کررہا ہے۔
خیال رہے کہ ڈیسک ٹاپ پرہسٹری سرچ کا ڈیلیٹ آپشن سیٹنگ ہسٹری میں آٹو ڈیلیٹ ہر تین، اٹھارہ یا چھتیس ماہ کے لیے موجود ہے یا پھر اسے مینوئل طریقے سے ڈیلیٹ کرنا پڑتاہے۔