لاہور کو سرسبز بنانے کا مشن,7 لاکھ پودے لگانے کامنصوبہ

17 Jul, 2021 | 04:25 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:لاہور کو سرسبز بنانےکامشن،پنجاب بھر میں 10بلین سونامی پلانٹیشن منصوبے کے تحت لاہور میں 5 سے 7 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فری پودے دیئے جائیں گے ۔
  تفصیلات کےمطابق  پنجاب بھرمیں10بلین پلانٹیشن سونامی منصوبےکےتحت لاہورمیں5سے7لاکھ پودے لگائےجائیں گے۔ اس حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کو پودے لگانےکاخصوصی ٹارگٹ دیاگیا۔اگست میں پودے لگانے کی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا،اگست میں برکی کرول فاریسٹ گجومتہ کیساتھ دوسرے اداروں میں بھی پودے لگائے جائیں گے،میو ہسپتال،جلو پارک اور ڈی سی آفس میں پودے لگائے جائیں گے۔


ڈی سی مدثرریاض کا کہنا تھا کہ  ایل ڈبلیو ایم سی کو 2لاکھ پودے، محکمہ ہیلتھ کو زیادہ سے زیادہ 50 ہزار اور کم سے کم 20 ہزار ،محکمہ ہیلتھ تمام 375 ڈسپنسریوں میں پودے لگائےگا،محکمہ تعلیم کے پاس 1340 سکول ہیں، چھوٹےسکولز100 اوربڑے سکولوں میں 500 پودے لگائے جائیں گے،ڈی سی  مدثرریاض  کا کہنا تھا کہ    پولیس کو87تھانوں میں50ہزار،ریسکیو1122کوسٹیشنزپر5ہزارپودےلگانے سول ڈیفنس کو2000،ایم سی ایل کو2000،ڈی اوانڈسٹریز2000پودےلگا نے کا ہدف دیا گیا  ہے۔ واسا50ہزار،پی ایچ اےپارکس میں5لاکھ  جبکہ  تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں 50 ہزار پودے لگائیں گے ۔ ڈی سی مدثر ریاض نے کہا کہ 14 اگست کیلئے 10 ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ لاہور کے سکول کالج اور دیگر تمام محکموں میں بھی پودے لگائے جائیں گے۔ ڈی سی لاہور  مدثر ریاض  کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک ہم نے یہ ہدف پورا کرنا ہے۔
 

مزیدخبریں