لبرٹی مارکیٹ پر چھاپا کیوں مارا؟وزیر ماحولیات پنجاب اور سیکرٹری میں ٹھن گئی 

17 Jul, 2021 | 03:58 PM

Suhail Ahmad

سعدیہ خان:  وزیر ماحولیات پنجاب اور سیکرٹری میں ٹھن گئی۔ سرد جنگ پھر سے شروع ،  لبرٹی مارکیٹ میں چھاپا کیوں مارا؟ سیکرٹری کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا 

اختیارات اور طاقت کا غیرقانونی استعمال کرنے پر صوبائی وزیر باؤ رضوان نے سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین سے وضاحت طلب کر لی وزیر ماحولیات باؤ رضوان نے لبرٹی مارکیٹ میں چھاپے مارنے پر وضاحت طلب کی باؤرضوان نے  اپنےمراسلے میں کہا ہے کہ ایف ائی اے کے افسران بن کر چھاپہ کیوں مارا گیا وضاحت دیں۔ اختیارات اور محکمہ کے قوانین کا غیر قانونی استعمال کیوں کیا گیا  دوسری طرف سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین جواب دینے سے گریزاں ہیں باؤ رضوان کی جانب سے سیکرٹری ماحولیات کو یاددہانی کے لیے ایک بار بھی مراسلہ بھیجا گیا مگر سیکرٹری کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوئے جبکہ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ماحولیات نے اپنے بھائی کے کاروبار بچانے کے لیے محکمانہ اختیارات کا غلط استعمال کیا جس کے ثبوت وزیرماحولیات پنجاب باؤرضوان کو مل چکےہیں

مزیدخبریں