عید کے تینوں دن ٹھنڈے ٹھار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

17 Jul, 2021 | 03:53 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک : لاہوریوں کے لئے خوشخبری عید کےتینوں دن ٹھنڈے ٹھار گزریں گے۔ محکمہ موسمیات نے 19 جولائی سے لاہور میں اچھی بارشیں برسانے والے نظام  داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 18 جولائی سے بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوجائے گا اپر پنجاب، اپر کے پی کے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے باقی حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

19 جولائی کو خیبر پختونخوا ، اپر اور سنٹرل پنجاب ، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور لوئر سندھ میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 20 جولائی کو کشمیر، اسلام آباد، خیبر پختونخوا ،پنجاب، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور سندھ میں گرج چمک کےساتھ بارشیں ہوں گی۔

اسی طرح 21  ،22اور 23جولائی کو کشمیر، اسلام آباد، خیبر پختونخوا ،پنجاب ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور اپر سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے  ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم ا ورخشک رہے گا۔

مزیدخبریں