تیز ترین انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ 

17 Jul, 2021 | 03:37 PM

Suhail Ahmad

 ویب ڈیسک:  جاپانی انجینئروں نے آپٹیکل فائبرز کے ذریعے 319 ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کی ناقابلِ یقین رفتار سے ڈیٹا منتقل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

تجربے میں صرف ایک سیکنڈ کے دوران تقریباً 817 بلیو رے ڈسک جتنا ڈیجیٹل ڈیٹا منتقل کیا گیا۔ آپٹیکل فائبرز سے تیز رفتار ترین ڈیٹا منتقلی کا سابقہ عالمی ریکارڈ 178 ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کا تھا جو پچھلے سال یونیورسٹی کالج لندن کے انجینئروں نے بنایا تھا۔نیا ریکارڈ گزشتہ ریکارڈ سے بھی تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔

جاپان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (این آئی سی ٹی) کے انجینئروں نے ڈاکٹر بنجمن پٹمین کی قیادت میں یہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ڈیٹا ٹرانسفر کی یہ ٹیکنالوجی ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ کہلاتی ہے جس میں ایک لیزر شعاع کو 552 الگ الگ چینلوں میں توڑ کر 4 آپٹیکل فائبرز میں بھیج دیا جاتا ہے جو ایک ہی کیبل میں موجود ہوتی ہیں۔  اس انتظام کے تحت ڈیٹا منتقلی کی اوسط رفتار 580 گیگا بٹس فی سیکنڈ رہی جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 319  ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں