ویب ڈیسک: نیٹ فلیکس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فیس بک کے ایک سابق ایگزیکیٹو کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو اس کی سروسز میں ویڈیو گیمنگ کا اضافہ کرنے کیلئے کام کریں گے۔
فیس بک کے سابق نائب صدر مائیک ورڈو اب نیٹ فلکس میں گیم ڈویلپمنٹ کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے ۔فیس بک میں شمولیت سے قبل ورڈو الیکٹرانک آرٹس کے لیے موبائل کے سینیئر نائب صدر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے جہاں انہوں نے ’پلانٹس ورسز زومبیز ٹو‘، ’دا سمز فری پلے‘ اور ’سٹار وارز: گیلکسی ہیروز‘ جیسے موبائل گیمز کی ڈویلپمنٹ میں کردار ادا کیا۔فی الحال نیٹ فلکس کا اس سروس کے لیے مزید چارجز عائد کرنے کا ارادہ نہیں۔ خبر سامنے آتے ہی نیٹ فلیکس کے شیئرز میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ نیٹ فلیکس نے سٹرینجر تھنگز اور منی ہائسٹ جیسے شوز پر مبنی گیمز ڈویلپ کرنے کے لیے رائٹس بھی خرید لیے ہیں جن میں صارفین کہانی اور کریکٹرز کو خود چلا سکیں گے۔