صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری، ویڈیو وائرل

17 Jul, 2021 | 03:07 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

 پاکستان میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنھیں شاید کوئی جانتا تک نہ تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات سٹار بن گئے، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی، صدرِ مملکت کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پہلی ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں،ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ  پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے، ہم ٹک ٹاک صارفین کے لیے متاثر کُن ویڈیوز کو آگے بڑھاتے رہیں گے،صدر مملکت کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ٹویٹ میں صدرِ مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک بھی شیئر کیا گیا اور  ٹک ٹاک پر ڈاکٹر عارف علوی کوفالو کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزیدخبریں