ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی بڑی مشکل حل ہوگئی

لائنسنس بحال
کیپشن: حسان نیازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کی جانب سے سینئر وکیل اور اس کی خاتون کلائٹ پر تشدد کرنے کی وجہ سے لائسنس معطل کرنے کا معاملہ حل ہوگیا۔درخواست گزار کی جانب سے شکایت واپس لینے کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے حسان نیازی کا لائسنس بحال کردیا۔

وزیراعظم کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی ایڈووکیٹ آج پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم کے بھانجے حسان خان نیازی ایڈووکیٹ کو آج طلب کیا تھا۔ پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی کا لائسنس درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر بحال کردیا گیا۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل امجد اقبال نے محمد ایاز بٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر کارروائی کی ۔پنجاب بار کونسل نے محمد ایاز بٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر حسان نیازی کے خلاف کارروائی کی گئی تھی ۔
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے معاملہ مزید کارروائی کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کوبھجوایا تھا۔ محمد ایاز بٹ ایڈووکیٹ نے حسان نیازی کے خلاف کارروائی کے لئے پنجاب بار کونسل کو درخواست جمع کروائی گئی تھی، جس میں موقف پیش کیا گیا کہ حسان نیازی ایڈووکیٹ نے ساتھی وکلاء کے ہمراہ مجھے اور میری کلائٹ پر تشدد کیا جبکہ درخواست کی واپسی پر معاملہ حل کردیا گیا۔