وقاص احمد: نشے کی حالت میں تشدد کرنے سے بیوی کی ہلاکت ہوئی، آگ لگا کر واقعہ کو آتشزدگی کا رنگ دینے کی کوشش کی،کاہنہ میں بیوی کو قتل کرکے جلانے والے شوہر نے اعتراف جرم کر لیا۔
ملزم زبیر کے اعترافی بیان کے مطابق بیوی نائلہ کو مکان فروخت کرنے کے لیے منانے کی کوشش کر رہا تھا، بیوی کی طرف سے مسلسل انکار پر تشدد کیا، ملزم نے نائلہ پر ڈنڈوں،لوہے اور نوکیلے راڈ سے تشدد کیا، تشدد کےدوران نشے میں تھا۔ موت کو گھر میں آتشزدگی کا رنگ دینے کے لیے لاش پر کپڑے اور بستر ڈالا کر پیٹرول چھڑک دیا۔ کاہنہ پولیس نے ملزم کو گزشتہ رات گرفتار کیا تھا، قتل کے مقدمے میں شوہر کے ساتھ سسرالیوں کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔
5 بچوں کی ماں نائلہ کو شوہر زبیر نے زندہ جلا کر لاش کو گھر میں چھپا دیا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی جبکہ ملزم فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نائلہ کا شوہر زبیر نشے کا عادی تھا، دو روز قبل رات نائلہ کے بچے نانی کی طرف گئے تھے۔ لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ ہماری بیٹی کو شوہر کے ساتھ سسرالیوں نے بھی جلایا۔