ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شیوم دوبے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق شیوم دوبے نے مسلمان لڑکی انجم خان سے مسلم رسم ورواج کے مطابق شادی کی۔ دونوں آپس میں گہرے دوست چلے آرہے تھے۔ شیوم دوبے نے اس خوشخبری کی اطلاع سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے دی۔ شیوم دوبے نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہم نے پیار کیا، جو کہ پیار سے زیادہ تھا اور اب یہیں سے ہماری شروعات ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنی اہلیہ انجم خان کے ساتھ اپنی شادی کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگیں۔ شیوم دوبے کو ان کے ساتھی کرکٹرز نے مبارکباد دی فی الحال شیوم دوبے بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے لئے ایک ون ڈے اور 13 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔