در نایاب : قربانی کے ساتھ الائشیں ٹھکانے لگانے کی آسانی، ایل ڈبلیو ایم سی نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ شہر کی منڈیوں اور عارضی سیل پوائنٹس پر شہریوں کو ویسٹ کلیکشن بیگز دینے کی پلاننگ شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی منڈیوں اور عارضی سیل پوائنٹس پر شہریوں کو آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے ویسٹ کلیکشن بیگز دینے کی پلاننگ شروع کردی گئی ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعیہ حیدر نے منڈیوں میں ویسٹ کلیکشن بیگز فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ شہر کے بڑی منڈی اور سیل پوائنٹس پر جانور خریدنے والوں کو موقع پر ویسٹ کیلکشن بیگز دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی فیصلہ سازی کرتے ہوئے رواں سال 8 لاکھ کی بجائے 15 لاکھ ویسٹ کلیکشن بیگز تقسیم کرے گا۔ منڈیوں اور عارضی سیل پوائنٹس کے علاوہ ایل ڈبلیو ایم سی کے دو سو سے زائد کیمپس پر بھی ویسٹ کلیکشن بیگز دئیے جائیں گے۔
دوسری جانب محکمہ بلدیات نے عید پر صفائی انتظامات کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو تازہ ہدایات جاری کی ہیں، محکمہ بلدیات نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا پلان مانگ لیا ہے۔ صفائی مہم کی نگرانی کے لئے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈاریکٹرز کی ڈیوٹی لگا دی ہے، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز عید پر تمام بلدیاتی اداروں کے دورے کریں گے۔ بلدیاتی اداروں کی صفائی مہم کے متعلق رپورٹ دیں گے، اس سلسلے میں محکمہ بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔