مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیرت انگیز کمی۔۔آج کا نیا ریٹ جانیے

17 Jul, 2021 | 12:00 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) مہنگائی سے پریشان لاہوریوں کیلئے خوشخری، برائلر مرغی کا گوشت 17 روپے فی کلو  سستا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 17 روپے فی کلو کمی کردی گئی جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 229 روپے سے کم کرکے 212 روپے فی کلو  ہوگیا، اسی طرح زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 138 اور پرچون ریٹ 146 روپے فی کلو ہے۔ فارمی انڈوں کا 160 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ بھی  جاری کردیا گیاجبکہ انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4680 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 شہریوں نے  برائلر مرغی کی قیمت میں کمی کو سراہا تو ہے لیکن ساتھ ہی یہ گلہ بھی کر دیا کہ حکومت  قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے اور قیمتوں میں استحکام لائے۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب نے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے پر وضاحتی لیٹر جاری کر دیا۔ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنیوالوں میں ڈی سی ڈی جی خان ، ڈی سی مظفر گڑھ ، ڈی سی راجن پور، ڈی سی جہلم، ڈی سی نارووال اور ڈی سی گوجرانوالہ شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری اشیاء کی قیمتوں کو روز مرہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں