سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو روز مقدمات کی سماعت ہوگی

17 Jul, 2021 | 10:43 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے دو روز مقدمات کی سماعت ہوگی،19 اور 23 جولائی کو دو مختلف ڈویژن بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری کیاگیا ہے، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صرف  پیر اور جمعہ کے روز مقدمات کی سماعت ہوگی، ڈویژن بنچ نمبر 1 میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس سید منصورعلی شاہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، دوران سماعت وکیل کی عدم حاضری پر کسی کیس کو التواء میں نہیں رکھا جائے گا، ڈپٹی رجسٹرار اعجاز احمد گورائیہ نے لاہور رجسٹری آنے والے وکلاء اور سائلین کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں