فیروز پور روڈ (اکمل سومرو) پنجاب حکومت کا مفرور اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ، سرکاری کالجوں کے 301 مفرور اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی فہرستیں مرتب کر لی گئیں۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ سات برسوں سے لاہور سمیت صوبے بھر سے سرکاری کالجوں کے 301 اساتذہ نوکریوں سے مفرور ہیں، ڈی پی آئی کالجز نے کالجوں کی مفرور خواتین اساتذہ اور مرد اساتذہ کی فہرستیں محکمہ کو ارسال کردیں۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے اساتذہ کو فارغ کرے گا، سرکاری کالجوں کی 90 خواتین اساتذہ اور 211 مرد اساتذہ نوکریوں سے غیرحاضر ہیں، ان اساتذہ کے نام سنیارٹی فہرست میں شامل ہونے سے ترقیوں کے اہل اساتذہ ترقیوں سے محروم ہیں، ان اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے بعد نئی سنیارٹی فہرست مرتب ہو گی۔
ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے مذکورہ اساتذہ کو بذریعہ ای میل اور بذریعہ ڈاک متعدد مراسلے جاری کیے گیے ہیں تاہم ان کے جوابات جمع نہیں کروائے گئے۔