اداکارہ متھیرا نے شوبز ستاروں کو اہم مشورہ دیدیا

17 Jul, 2021 | 09:03 AM

Sughra Afzal

گارڈن ٹاؤن (سٹی42) معروف میزبان، اداکارہ و ماڈل متھیرا نے شوبز ستاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوارڈ شوز میں جانے سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر رہ لے۔

سوشل میڈیا پر متھیرا کے ایک انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ایوارڈ شوز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متھیرا شو کے میزبان نعمان اعجاز سے گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ 'اگر کسی کو شہرت ملنی ہوتی ہے تو وہ اسے گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے، اس کیلئے ایوارڈ شوز میں جانا ضروری نہیں۔

متھیرا نے کہا کہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے لباس کی تعریف کرتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے وہی لوگ ان کی برائیاں کرتے ہیں۔اسی لیے میرا ماننا یہ ہے کہ لوگوں کی تنقید سننے سے بہتر ہے کہ انسان گھر میں بیٹھے اور ان سب چیزوں سے دور رہے۔

متھیرا نے اپنے کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب اس انڈسٹری میں آئی تو مجھے لوگوں سے بہت ڈر لگتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اب وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہوگئی ہوں اور میرا ماننا یہ ہے کہ اگر کوئی مجھے کچھ بولے گا تو اُسے اُسی وقت جواب ملے گا۔

متھیرا نے مزید کہا کہ 'ہمیں انسان کا نہیں بلکہ خدا کا خوف ہونا چاہیے۔

 

مزیدخبریں