نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) ویمن کرکٹر ندا ڈار کا تمسخر اڑانے پر عبدالرزاق سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں ندا ڈار نے کہا کہ خواتین میں کرکٹ کا شوق ہے میزبان کے سوال پر انھوں نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کوشش کرتی ہیں کہ شادی سے پہلے جتنی ممکن ہوکرکٹ کھیل لیں۔اس موقع پر عبدالرزاق نے کہا کہ ان کو بعد میں تو شادی کی ضرورت نہیں رہتی، در اصل یہ اپنے کھیل میں اتنی مگن رہتی اور مردوں کے معیار تک آنے کیلئے کوشش کرتی ہیں کہ اس وقت تک شادی کی سوچ ہی ختم ہوجاتی ہے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ ان کے بال ہی دیکھ لیں مردوں جیسے ہیں، بعدازاں ویڈیو شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔