سلجان خاتون کا اپنے کردار اور شادی بارے اہم انکشاف

17 Jul, 2020 | 11:40 PM

Arslan Sheikh

( ویب ڈیسک ) گزشتہ ایک دہائی سے ترک ڈرامے پاکستان میں دکھائے جا رہے ہیں اور پاکستان کے عوام انہیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ خوب سراہتے نظر آتے ہیں۔ لیکن عالمی سطح پر کامیابی سمیٹنے والا ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی جب سے پی ٹی وی پر اردو زبان میں دکھایا جارہا ہے تب سے پاکستانیوں پر اس ڈرامے کا سحر طاری ہوگیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ارطغرل اور حلیمہ کا کردار نہایت ہی پسند کیا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک کردار جو مداحوں پر طویل عرصے تک تاثر دیتا رہا ہے وہ سلجان خاتون کا بھی ہے۔ جس نے اپنے آپ کو دھوکہ دہی اور چالاکیوں سے اپنے قبیلے کا نجات دہندہ بنا دیا۔ مشہور اداکارہ دیدیم بالن ( سلجان خاتون) نے یہ کردار ادا کیا ہے۔ جو موجودہ ڈرامہ سیریل کرلوس عثمان میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس وبائی امراض کے دوران اپنا کردار اور اپنی شادی کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ارطغرل غازی میں سلجان خاتون کا کردار ادا کرنا مشکل تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ کردار ادا کرنا آسان ہوتا گیا۔ اس کردار اور مجھ میں ایک جیسے بہت سے پہلو نہیں ہیں، لیکن ہمارے پاس ایک مشترکہ پہلو ہے۔ سلجان خاتون کا کردار ادا کرنا میرے لیے کسی بڑے موقع سے کم نہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہ میرا پسندیدہ کردار ہے جو میں نے اب تک ادا کیا ہے۔

اپنی شادی کے بارے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وبائی امراض میں شادی کا خواب دیکھنا ذرا ظالمانہ تھا۔ میں اور میرا شوہر چاہتے تھے کہ ہمارا بھی خاندان ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ہم اس وبائی مرض کہ جانے کا انتظار کرتے تو ابھی تک ہماری شادی نہ ہوسکتی۔ لہذا ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری شادی میں خاندان کے کچھ افراد اور دوست احباب شامل تھے لیکن وہ وقت بہت اچھا اور ہمیشہ یاد رکھنے والا ہے۔  

مزیدخبریں