شہباز شریف کی طبیعت ناساز

17 Jul, 2020 | 08:40 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد طبی معالجین نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام کو شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوئی تو جمعہ کی صبح ان کے ذاتی معالجین نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو ڈرپ بھی لگائی۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد طبیعت ناساز ہوئی تھی۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ہائیکورٹ پیشی کے بعد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ان کی طبعیت ناساز ہے اور وہ کمزوری محسوس کررہے ہیں۔

یاد رہے لاہورہائیکورٹ نے میاں محمدشہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈنگ کیس میں 23 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ شہباز شریف کورونا کو شکست دینے کے بعد گزشتہ روز پہلی مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کورونا ایس او پیزکی دھجیاں بکھیر دی گئیں، کارکن ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئےدھکم پیل کرتے اور نعرے لگاتے رہے جبکہ ہائیکورٹ میں داخلے کیلئےپولیس اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ 

مزیدخبریں