(سٹی42)گزشتہ دنوں دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی۔بھارت کے ارب پتی تاجر کو 2 اعشاریہ 5ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا جس کے بعد ارب پتی افراد کی فہرست میں ان کی 4 درجے تنزلی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی، فہرست میں پہلے نمبر پر ایمازون کے جیف بیزوس براجمان ہیں جبکہ مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس دوسرے،برینڈی آرنلٹ تیسرے اور فیس بک کے مارک زکر برگ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
اسٹیوبالمر اس فہرست میں بانچویں،وام بفلٹ چھٹے،لیئر پیج ساتویں،ایلن آٹھویں،سرجی براین نویں اور بھارتی ارب پتی تاجرمکیش امبانی دسویں نمبر پر موجود ہیں،بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا جس کے بعد وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں 4 درجے نیچے آگئے۔
ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی کو سالانہ اجلاس کے دوران کمپنی کے سٹاک 6 فیصد گر نے سے تنزلی کا سامن کرناپڑا،جس سے مکیش امبانی کی دولت کو تقریباً ڈھائی ارب ڈالرز کا بڑا دھچکا لگا ہے۔سٹاک 6 فیصد گرنے سے بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی اب کل دولت 69 ارب ڈالرز بنتی ہے جو کہ لارے پیج، ایلن مسک، سرگئی برن سے بھی کم ہوگئی ہے۔اس نقصان کے بعد اجلاس کے دوران ہی مکیش امبانی نے سعودی آرامکو کے ساتھ اپنی ڈیل کے مؤخر ہونے کا بتایا تھا۔