(سٹی 42) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور نے 15 جولائی کو اپنی بیٹی حورین کی پانچویں سالگرہ شاہانہ انداز میں منائی اور سالگرہ کی تصاویر، ویڈیو مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔
پاکستان کی کامیاب جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کو مداح ہمیشہ سے بے حد پسند کرتے آرہے ہیں اور ان دونوں کا شمار انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے جبکہ ان کے رشتے کی مثالیں بھی دی جاتی ہیں، عائزہ خان اور دانش تیمور ایک ساتھ کئی پراجیکٹس میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، عائزہ خان کی 2008 میں پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار دانش تیمور سے شادی ہوئی تھی، عائزہ اور تیمور کی ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان بھی ہے۔
15 جولائی کو عائزہ اور دانش تیمور نے اپنی بیٹی حورین کی ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہانہ انداز میں سالگرہ منائی، اپنی بیٹی کی سالگرہ کے اس پر مسرت موقع پر عائزہ خان اور دانش تیمور بہت خوبصورت لگ رہے تھے، ان کی نئی لُک کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔
عائزہ خان نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی بیٹی حورین کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، عائزہ کے مداحوں نے بھی دل کھول کر حورین کو دعائیں اور سالگرہ کی مبارکبا د دی۔
عائزہ خان نے پوسٹ میں لکھا کہ حورین کے مطابق یہ اس کی سب سے بہترین سالگرہ تھی، حالانکہ اس سالگرہ میں اس کے دوست بھی موجود نہیں تھے، میں نے اور تیمور نے حورین کی سالگرہ کی تقریب کو تہہ خانے میں میں یاد گار بنا دیا۔
ایک دوسری پوسٹ میں خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے لکھا ہے کہ محبت سب کچھ بانٹنے کا نام ہے، یہاں تک کہ اپنے سالگرہ کا کیک اپنے بھائی کے ساتھ بانٹنا۔
ایک پوسٹ کے ذریعے عائزہ کی جانب سے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا، عائزہ خان نے سالگرہ کے انتظامات کرتے ہوئے بھی ویڈیو شیئر کی ہے.