ارطغرل غازی سے محبت کرنیوالی لڑکی کی تصاویر وائرل

17 Jul, 2020 | 01:01 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:ترک ڈرامہ ’’ ارطغرل غازی ‘‘ اس وقت ٹی وی ناظرین کے اعصاب پر چھایا ہوا ہے، درجنوں ترک ڈرامے 150 سے زائد ممالک میں 500 ملین سے زیادہ ناظرین دیکھتے ہیں،  ارطغرل غازی نے 70 سے زائد ممالک کے ناظرین سے خوب پذیرائی حاصل کی،پاکستان میں یہ ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے،پاکستانی لوگ  ارطغرل غازی کی کاسٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

اس سیریز میں کام کرنیوالے تمام کردار اچھوتے ہیں، حلیمہ سلطان سے توسبھی واقف ہیں،اس کے ارطغرل غازی سے محبت کے چرچے بھی زبان زدعام ہیں لیکن تیسرے اور چوتھے سیزن میں نظر آنیوالی ترک سردار کی بیٹی کو بھی  ارطغرل غازی سے محبت ہوجاتی ہے لیکن اس کی شادی نہیں ہوسکتی۔

اس لڑکی کا سیریز میں نام ’’ اصلاحان خاتون‘‘ ہے جو جاندار کی بیٹی ہوتی ہے،اصل نام گلسم ہے۔گلسم نے اپنی تصاویر انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر کی ہیں جو وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل حلیمہ سلطان اور گوگچی کی بھی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں،جن پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے خوب تنقید بھی کی گئی ۔

واضح رہے کہ ترکی کی تاریخی سیریز ڈیریلیس ارطغرل جو کہ اردو میں پاکستان ٹیلی ویژن پر  ارطغرل غازی کے نام سے نشر  کی جارہی ہے۔ڈرامہ سریز  ارطغرل غازی کی بڑھتی مقبولیت کو  دیکھتےڈرامے کے کرداروں نے  پاکستانی شائقین سے ملنے کے لئے پاکستان آنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں