سارہ خان کا نام پاکستانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

17 Jul, 2020 | 12:52 PM

Shazia Bashir

 سٹی42(شازیہ بشیر)  2012 میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سارہ خان کا نام گزشتہ دو روز سے پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے، اس کی وجہ   سارہ خان کی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ منگنی کی خبر ہے، جس نے سوشل میڈیا پر صارفین کے دل خوش کر دیے ہیں۔

 اداکارہ سارہ خان نے اچانک اپنی منگنی اور شادی کی خبرسنا کر مداحوں کو حیران کردیا، ان کی منگنی اور مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور ان کا نام پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے،   سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی نمایاں تھی اور تصویر کے ساتھ لکھا تھا  ’’میں نے ہاں کردی‘‘۔

 

 دونوں کی سیلیبرٹیز کی شادی بیاہ اور منگنی کی خبر سن کر مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے لیکن اس خبر سے پاکستان کی سوشل میڈیا فیملی کو کچھ زیادہ ہی خوشی ہوئی ہے۔

 

 

اداکارہ سارہ خان کی فلک شبیر سے پہلے اداکار آغا علی کے ساتھ شادی ہونے کی خبریں سننے کو ملتی تھیں اور دونوں نے ایک ساتھ سکرین پر کام بھی کیا، سارہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں آغا علی سے تعلق کے خاتمے کے بارے میں کہا تھا کہ اُس نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا اس لیے راستے جدا کر لیے۔

 

فلک شبیر اور اداکارہ سارا خان منگنی پر اداکار آغا علی نے خوشی کا اظہار کیا ہے، اپنی انسٹاگرام سٹوری میں آغا علی نے دعائیہ کلمات کیساتھ  لکھا کہ" اللہ پاک دونوں کو بہت خوشیاں دیں اور وہ مستقبل میں عمدہ زندگی گزاریں۔

مزیدخبریں