ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منظور پاپڑ فروش کے نام پر شہباز شریف فیملی کو رقوم منتقل کی تفصیلات منظرعام پر

منظور پاپڑ فروش کے نام پر شہباز شریف فیملی کو رقوم منتقل کی تفصیلات منظرعام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعود بٹ: منظور پاپڑ فروش کے نام پر   صدرمسلم لیگ ن, سابق وزیر اعلی پنجاب, قائد حزب اختلاف اور میاں شہباز شریف فیملی کو کتنی رقوم منتقل ہوئیں؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

 

 تفصیلات کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام پر شہباز شریف فیملی کو کتنی رقوم منتقل ہوئیں، تفصیلات منظر عام پر آگئیں ہیں۔ نیب تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے 1 کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 435 امریکن ڈالڑز منتقل ہوئے۔ 12 ٹرانزیکشن پر مشتمل ڈالرز پاکستانی روپوں میں 8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار 141 روپے بنتے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق منظور پاپڑ والے کے نام سے 12 ٹرانزیکشن 2007 اور 2008 میں ہوئیں، ٹرانزیکشن سلمان شہباز، حمزہ شہباز، اور رابعہ عمران کے اکاونٹس مین ہوئیں۔ سلمان شہباز کو 9 لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز جو پاکستانی 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 بنتے ہیں۔

 

دستاویزات کے مطابق حمزہ شہباز کو 1 لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر جو پاکستانی 1 کروڑ 1 لاکھ 24 ہزار 155 روپے بنتے ہیں۔ رابعہ عمران کے اکاونٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز جنکی مالیت 1کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے منتقل ہوئے۔    

 اس سے قبل 

   شہباز شریف نے 10 سالہ زرعی آمدنی پردیا گیا ٹیکس ریکارڈ نیب میں جمع کرادیاتھا، نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی نے دس سال کےدوران 8 کروڑ 1 لاکھ 1 ہزار 705 روپےکمائے، دستاویزات میں واضح کیا گیا کہ  شہباز شریف نے10 سالوں میں1 کروڑ10 لاکھ 21 ہزار 89 روپےٹیکس دیا۔

شہبازشریف کی آمدنی 2019 میں 25 لاکھرہی جس پر3 لاکھ 33 ہزار 250 روپے جمع کرایا، 2009 میں  شہباز شریف کی آمدنی 30 لاکھ جبکہ ٹیکس3لاکھ 93 ہزار جمع کرایا گیا، میاں  شہباز شریف نے سب سےزیادہ کمائی 2011 میں1 کروڑ 65 لاکھ46ہزار 705 روپے کی، سب سے زیادہ ٹیکس2011 میں 27 لاکھ 82 ہزار 500 جمع کرایا گیا۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer