پنجاب فوڈ اتھارٹی میں 150 ٹرینی آفیسر بھرتی کرنے کا فیصلہ

17 Jul, 2020 | 10:51 AM

Shazia Bashir

عمران یونس:  چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں اہم اجلاس میں فیصلہ بھرتیاں آپریشنز، لائسنسنگ، ٹیکنکل اور نیوٹریشن ونگ میں کی جائیں گی تمام بھرتیاں باقاعدہ طریقہ کار کے تحت میرٹ اور شفاف طریقے سے کی جائیں گی۔

 

چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے استعداد کار کو بڑھانے کے لیے مستقل بھرتیاں بھی جلد کی جائیں گی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی بھی تیار کر لی۔ پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کو ماڈل ڈسٹرکٹ بنانے منصوبہ جلد لا رہیں ہیں۔

 

 چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز کو ماڈل ڈسٹرکٹ بنایا جائے گا۔ عمر تنویر بٹ فوڈ سیفٹی، ڈیری سیفٹی، میٹ سیفٹی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں موقع پر دودھ کی چیکنگ کے لیے ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز کا دئرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ گلی کوچوں میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے تمام اضلاع میں بائیک اسکواڈ تعینات کیا جائے گا۔ کارروائیوں کے دوران شدید مزاحمت سے بچنے کے لیے آپریشن ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ فوڈ انڈسٹری میں بین الاقوامی اسٹینڈرڈز لانے کے لیے فوڈ اتھارٹی جدید وسائل سے لیس کریں گے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک معیاری خوراک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں