پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار ہوگئی

17 Jul, 2020 | 08:50 AM

Shazia Bashir

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں کچھ بہتری دیکھی جارہی ہے اور حالیہ دنوں میں آنے والے کیسز کی تعداد گزشتہ اعداد و شمار کے مقابلے میں کم ہورہی ہے۔

 

کورونا وائرس کازورٹوٹنے لگا، کیسز کم ہونے لگے، چوبیس گھنٹے  میں 2145 کیس رپورٹ۔مجموعی تعداددولاکھ 58 ہزار کے قریب ہوگئی۔ ایک دن میں 40 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 5426 ہوگئی۔ تاہم ان کیسز میں سے ایک لاکھ 78 ہزار 737 لوگ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔  ایک روز میں صحت مند ہونے والے ا فراد میں  مزید 5 ہزار 927 کا اضافہ ہوا۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1155 نئے کیسز اور 34 اموات کا اضافہ سامنے آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1155 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 68 ہوگئی۔  صوبے میں مزید 34 افراد زندگی کی بازی ہار گئے یوں مجموعی اموات کی تعداد 1922 تک پہنچ گئی، صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 494 نئے کیسز اور 8 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق ملک کے سب سے بڑے آبادی والے صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 494 افراد ایسے تھے جن میں کورونا کی تشخیص ہوئی، یوں مجموعی کیسز کی تعداد 88 ہزار 539 تک پہنچ گئی۔  اس کے علاوہ وہاں 8 افراد کا انتقال بھی ہوا جس کے بعد پنجاب میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 51 ہوگئی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں, گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں