در نایاب: ایل ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف مہم شروع ، گلشن راوی میں سرکاری حدود میں قائم بیس گیٹ اور دکانیں مسمار کردی گئیں۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ون کی جانب سے گلشن راوی ای بلاک میں تمام گیٹ اورسرکاری اراضی پر قائم دکانیں مسمار کردی گئیں، ایل ڈی اے نے بھاری مشینری سے دکانوں کےشٹرز بھی توڑ دیئے، سینئر اسٹیٹ آفیسرمحمد صابراوراسٹیٹ آفیسر وقار ناگرہ نےٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔