طلبا کیلئے برُی خبر، ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کی فیس بڑھادی

17 Jul, 2019 | 04:47 PM

Sughra Afzal

(اکمل سومرو) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کی فیس 800 سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کر دی گئی، اضافہ شدہ فیس سے ڈیڑھ کروڑ روپے کمانے کا ہدف رکھا گیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے ڈگریوں کی تصدیق کی فیس 800 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے کر دی، ایچ ای سی نے ارجنٹ ڈگریوں کی تصدیق کے لیے فیس 5000 مقرر کر دی ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ ارجنٹ ڈگریوں کی تصدیق سے روزانہ 5 لاکھ روپے کمانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارجنٹ تصدیق سے سالانہ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے, ایچ ای سی لاہور ریجن روزانہ 20 ڈگریوں کی ارجنٹ تصدیق کرنے کا مجاز ہوگا جبکہ ایچ ای سی مین دفتر روزانہ ارجنٹ 45 ڈگریوں تصدیق کرنے کا مجاز ہوگا۔

  ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈگریوں کی تصدیق کی نارمل فیس 800 روپے فوٹو کاپی کی 500 روپے فیس وصول کرتا ہے, ڈگریوں کی تصدیق ایک روز میں ہی کرنے کی فیس5 ہزار روپے وصول کی جائے گی۔

مزیدخبریں